سیمت ناگل تین سال بعد گرانڈ سلام میں داخل

   

میلبورن۔ ہندوستان کے ٹینس اسٹار سمیت ناگل نے جمعہ کو یہاں کوالیفائر کے فائنل راؤنڈ میں سلواکیہ کے ایلکس مولکن کو 6-4، 6-4 سے ہرا کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز مین ڈرا میں جگہ بنائی ہے۔ ناگل جو اس وقت سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں 139 ویں نمبر پر ہے، 2021 کے بعد پہلی بارکسی گرانڈ سلام ایونٹ کے مین راؤنڈ میں داخل ہوا، اور وہ مجموعی طور پر اپنے چوتھے گرانڈ سلام مین ڈرا میں شرکت کی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے 2019 کے یو ایس اوپن میں اپنا گرانڈ سلام مین ڈرا ڈیبیو کیا، جب انہوں نے اپنے ابتدائی راؤنڈ میچ میں راجر فیڈررکا مقابلہ کیا تھا اور سوئس لیجنڈ کے خلاف پہلا سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے لیکن میچ 6-4، 1-6، 2-6 ۔ 4-6 سے ہارا تھا ۔ 2020 یو ایس اوپن کے مین ڈرا میں، ناگل نے بریڈلی کلہن کے خلاف اپنا ابتدائی راؤنڈ میچ جیتا، سوم دیو دیو ورمن (2013 یو ایس اوپن) کے بعد کسی گرانڈ سلام کے مین ڈرا میں سنگلز میچ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔