سیموئلز کرکٹ سے سبکدوش

   

دبئی۔ ویسٹ انڈیزکے39 سالہ اسٹارکرکٹر مارلن سیموئلز نے کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ دسمبر2018 میں سیموئلزکوآخری بار ویسٹ انڈیزکی جرسی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے مارلن سیموئلز کی کرکٹ سے وداعی کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔ بین اسٹوکس کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے سیموئلز حال ہی میں خبروں میں تھے ۔سیموئیلز ویسٹ انڈیز کی طرف سے2012 اور2016 کے ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ فائنل میں سیموئلز نے اپنی بہترین اننگز کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔

انگلینڈ نے آرچر ، اسٹوکس اور کیرن کو آرام دیا
لندن ۔ انگلینڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اپنی دو15 رکنی ٹیموں اور تین محفوظ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ انگلینڈ کی پوری توجہ اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں پر ہے جس کے لئے انگلینڈ نے اپنی ممکنہ ٹیم کو میدان میں اتارا ہے ۔ ونڈے میچوں کے لئے جوفرا آرچر ، بین اسٹوکس اور سام کیرن کو آرام دیا گیا ہے ۔