سیمونا ہالپ اسسٹٹ گارٹ اوپن سے دستبردار

   

برلن۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کی عالمی نمبر دوکھلاڑی سیمونا ہالپ اسسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس سے دستبردار ہو گئیں۔ اسٹار رومانیہ کی کھلاڑی نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا وہ فیڈ کپ کے دوران کولہوں کی تکلیف کا شکار ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ ماریا شارا پوا، سیلونی اسٹیفنز اور ایلینا سویتولینا بھی زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔ سیمونا ہالپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زخمی ہونے کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹورنمنٹ نہ کھیلنے پر مایوس ہوں لیکن میں میڈرڈ اور روم اوپن کھیلنے کیلئے پر امید ہوں۔ 27 سالہ ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ ذہنی اورجسمانی طور پر صد فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی میدان میں واپسی آوں گی۔ فیڈ کپ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے مایوسی ہوئی تھی تاہم اب میری پہلی ترجیح فٹنس مسائل پر قابو پانا ہے۔