سیمونا ہالپ دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپین شپ کی فاتح

   

دبئی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپین شپ 2020ء کا خطاب جیت لیا۔ فائنل مقابلہ میں انہوں نے قازقستان کی ایلیا ریباکینا کو سخت مقابلہ میں 3-6، 6-3، 7-6 سے ہرایا۔ اس ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ ہونے کے باوجود ابتدائی میچس میں سیمونا کو آسانی سے جیت حاصل نہیں ہوئی تھی، سیمی فائنل میں سمونا ہالیپ نے امریکہ کی جنیفر براڈی کو ہفتہ کو سیمی فائنل مقابلے میں 6-2، 6-0 سے شکست دے کر دبئی ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا تھا۔سابق نمبر ایک ہالیپ کا 2020 کا یہ پہلا فائنل ہے۔ہالیپ یہاں 2015 میں چمپئن رہ چکی تھیں۔ انہوں نے یہ مقابلہ صرف 62 منٹ میں جیت لیا۔ہالیپ اس سے پہلے براڈی کو دو بار ہرا چکی تھیں۔دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی ہالیپ کو فائنل میں قازقستان کی 20 سالہ الینا رباکینا سے مقابلہ ہو ا جنہوں نے آٹھویں سیڈ کروشیا کی پیٹرا مارٹچ کو 7-6، 7-6 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔رباکینا کا اس سال کا یہ چوتھا فائنل تھا۔ انہوںنے دو گھنٹے 12 منٹ تک چلے اس مقابلے کے دونوں سیٹ کے ٹائی بریک 7-5، 7-2 سے جیتے۔فائنل میں وہ ہالیپ کے ساتھ مقابلہ میں وہ مظاہرہ نہ کرسکیں۔