میڈرڈ: میڈرڈ اوپن میں دو مرتبہ کی چمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیمانا ہالیپ نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں الیز مارٹنس کو 4-6,7-5,7-5 سے شکست دی۔ عالمی درجہ بندی میں تیرہویں مقام پر فائز الیسکو شکست دینے کیلئے ہالیپ کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کرنی پڑی۔ دیگر مقابلوں میں دو امریکی کھلاڑیوں کو شکست ہوئی جیسا کہ ارینا سبالینا نے جیسیکا پیگولا کو 6-1,6-2 سے شکست دی جبکہ انستسیا نے جنیفر براڈی کو 7-5,6-7(8),603 سے شکست دی۔