جبلپور : سیمی سازش مقدمہ میں عرفان ناگوری کو ضمانت دیدی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جبلپور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کی جانب سے پیروی کی گئی تھی۔ 2014ء میں بھوپال اے ٹی ایس نے سیمی سازش مقدمہ کے تحت ملک کے مختلف مقامات سے بڑے پیمانہ پر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد بھوپال سیشن کورٹ نے 4 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کیا تھا وہیں ایک ملزم عرفان ناگوری کو درخواست کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کی لیگل سیل ٹیم نے ان کی سزا کے خلاف جبلپور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور سیشن کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔