سینٹ جونس : ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی 20 ورلڈ چمپئن شپ کے خطابات دلوانے والے کپتان ڈیرن سیمی کو سی ڈبلیو آئی کے نان ممبر ڈائرکٹر کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ سیمی کو 17 جون کو کرکٹ ویسٹ انڈیز بورڈ کے اجلاس میں مذکورہ تنظیم کا رکن منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیمی نے ویسٹ انڈیز کو 2012 اور 2016ء میں دو عالمی خطابات جتنے والی ٹیم کی قیادت کی تھی۔