اولمپک ہاکی کوالیفائر
عمان (مسقط )اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو 0۔4 سے ہرادیا۔مسقط میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی، اْن کی جانب سے پہلا گول 11ویں منٹ میں ٹام گریمبوچ نے اسکورکیا۔دوسرے کوارٹر میں نکلس ویلن نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا، تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے مزید 2 گول بنائے جو جسٹوس ویگنڈ اور نکلس ویلن نے اسکور کیے۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں جرمنی نے چار صفر سے مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 3-1سے ہرایا۔