سیمی کے اظہرالدین سے این آئی اے کی پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) جلد ہی سیمی کے مشتبہ کارکن اظہرالدین سے پوچھ تاچھ کرے گی ، جنھیں سعودی عرب سے واپسی پر جمعہ کی شب حیدرآباد ایرپورٹ سے گرفتار کیاگیا ہے۔ ایجنسی 2013 ء کے بودھ گیا اور پٹنہ بم دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں اظہرالدین عرف کیمیکل علی سے تفتیش کرنا چاہتی ہے ۔