سیمی کے رکن عبداللہ دانش غداری کے الزام میں گرفتار

,

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا سیمی کے رکن کو دہلی میں گرفتار کیا ہے ۔ وہ پولیس کو غداری کے کیس اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں مطلوب تھے ۔ 58 سالہ عبداللہ دانش اس ممنوعہ تنظیم کے سب سے سرگرم کارکنوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ اس وقت اترپردیش میں علیگڑھ کے دودھ پور علاقہ میں مقیم ہیں ۔ انہیں /5 ڈسمبر کو گرفتار کیا گیا ۔ وہ گزشتہ 19 سال سے مفرور تھے ۔ انہیں سال 2002 ء میں مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اے سی پی اسپیشل سیل کو عبداللہ دانش کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات مل رہی تھیں ۔ وہ مسلمانوں پر ظلم و زیادتوں سے متعلق جھوٹے پروپگنڈے میں مصروف تھے اور حکومت ہند کیخلاف لوگوں کو بھڑکارہے تھے ۔