سینئرصحافی اورسہاراکے سابق مارکٹنگ منیجر جمشید حسن کا انتقال

   

ممبئی : ملک کے مشہور اردو اخبار روزنامہ سہارا سے ایک عرصہ تک وابستہ رہے اور پھر ملک کے مختلف اردو اخبارات میں مارکیٹنگ ہیڈ کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے جمشید حسن نے آج صبح 6 بجے جنوب وسطیٰ ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ذرائع کے مطابق وہ بلڈ کینسر کا شکار تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے زیر علاج تھے – پسماندگان میں بیوہ ایک بڑی بیٹی ثناء حسن اور دوبیٹے ثاقب حسن اور انجم حسن ہیں۔ان کی عمر 61 سال تھی۔ممبئی میں ان کے چھوٹے صاحب زادے محمد انجم حسن نے مطلع کیا کہ میتصبح 10 بجے آبائی وطن سیوان بہار بذریعہ ایمبولنس روانہ کردیا گیا۔ان کے ساتھ بڑے بھائی اور رشتہ دار ہیں۔جبکہ دیگر اہل خانہ بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوگئے ہیں۔سیوان میں انکے آبائی گاؤں میں تدفین عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کہ وہ امسال مارچ سے علیل تھے ۔اور ایک ماہ سے ٹاٹا اسپتال ممبئی میں داخل تھے ۔جمشید حسن ٹائمز آف انڈیا سے سہارا میں آئے تھے ،اُردو اخبارات میں ان کی قسم کے مارکیٹنگ منیجر نہیں ہوتے تھے ۔