نئی دہلی۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریوینیو سروس کے سینئر افسر کیشو سکسینہ (57)نے آج یہاں اپنی مکان پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق چانکیہ پوری علاقے کے باپودھام میں واقع سرکاری مکان پر انہوںنے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ان کے کمرے میں ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے ۔ ان کی بیوی صبح 7بجے کے شوہر کو پنکھے سے لٹکا دیکھ ہسپتال میں لے گئی۔