سرگرم سیاست میں حصہ لینے کا امکان
حیدرآباد۔16۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے سینئر آئی اے ایس عہدیدار سومیش کمار نے رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے رضاکارانہ سبکدوشی کی درخواست کو منظوری دے دی ہے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ ان کے آندھراپردیش کیڈر کے مطابق خدمات انجام دینے کی ہدایت دی تھی۔ عدالتی احکامات کے بعد چیف سکریٹری کے عہدہ پر فائز سومیش کمار آندھراپردیش حکومت سے رجوع ہوئے۔ سومیش کمار 12 جنوری کو امراوتی پہنچے اور چیف منسٹر جگن موہن ریڈی اور چیف سکریٹری جواہر ریڈی سے ملاقات کی۔ آندھراپردیش حکومت کو رپورٹ کرنے کے باوجود انہیں پوسٹنگ نہیں دی گئی۔ آخر کار سومیش کمار نے سرویس سے رضاکارانہ سبکدوشی درخواست پیش کردی ہے۔ باوجود ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد سومیش کمار نے رضاکارانہ سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا تھا اور انہوں نے رسمی طور پر اس کی اطلاع چیف منسٹر آندھراپردیش کو دی جس کے باعث انہیں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی تھی۔ بی آر ایس کے قریبی حلقوں کے مطابق سومیش کمار سرگرم سیاست میں حصہ لیں گے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ شمالی ریاستوں میں بی آر ایس کی توسیع کیلئے سومیش کمار کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ سومیش کمار کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا جاسکتا ہے ۔ر