سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی

   

حیدرآباد۔/20 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے آج بعض سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی کا فیصلہ کیا ہے۔ وائی ناگی ریڈی انسپکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون ، سنجے کمار جین آئی جی لاجسٹکس) اور وجئے کمار آئی جی کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس رتبہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح ڈی آئی جی شیو کمار، مسٹر وی بی کملاسن ریڈی ، اے آر سرینواس کو آئی جی رتبہ پر ترقی دی گئی۔ اسی طرح انٹلیجنس ایس پی تفسیر اقبال کو ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی دی گئی ۔ ایس پی نلگنڈہ مس رما راجیشوری اور سابق ڈی سی پی ساؤتھ زون امبر کشور جھا کو سلیکشن گریڈ پر ترقی دی گئی ہے۔ ب