سینئر اداکارہ ودیا سنہا کا انتقال

   

ممبئی ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سستی مگر مقبول عام فلموں جیسے رجنی گندھا، چھوٹی سی بات اور پتی پتنی اور وہ کی اداکارہ ودیا سنہا کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 سال تھی۔ انہیں تنفسی مسائل کی شکایت پر حال ہی میں ایک سب اربن ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی بیٹی جھانوی نے اپنی ماں کے دیہانت کی اطلاع دی۔