ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے اور دھرمیندر کے پوتے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ برسوں بعد دیول خاندان میں شادی کا ماحول ہے ۔ دھرمیندر اپنے پوتے کی شادی پر کافی پرجوش نظر آئے ۔ کرن دیول اپنی گرل فرینڈ دریشا اچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ دھرمیندر پوتے کرن دیول کی شادی پر بہت خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے زبردست ڈانس بھی کیا ۔ وہیں بیٹے کرن دیول کی شادی میں والد سنی دیول کا بھی شاندار ڈانس دیکھنے کو ملا ۔ سنی دیول کی ہاف سسٹرس ایشا دیول اور آہانہ دیول بھی شادی میں شریک ہوئے لیکن ہیما مالنی نظر نہیں آئیں ۔