سینئر اور معذور شہریوں کو گھر کے قریب ویکسین لگانے کا انتظام

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت کا کہناہیکہ بزرگ شہری جو ابھی تک کووڈ۔19 ویکسین کی اپنی پہلی خوراک نہیں لیے یا جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے۔ اب انہیں اپنے گھر کے قریب واقع ویکسی نیشن سنٹر میں ہی ویکسین دی جائے گی۔ اس سہولت سے استفادہ کے لیے 60 سال سے کم عمر افراد بھی اہل ہوں گے۔ تاہم اس کا مطلب گھر گھر جاکر ویکسی نیشن نہیں ہے۔مرکزی وزارت صحت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ایڈمنسٹریشن برائے کوویڈ۔19 پر قومی ماہر گروپ نے بزرگ اور مختلف اہل شہریوں کے لئے ‘گھر سے قریبی ویکسی نیشن مراکز‘‘ کے رہنما خطوط پر ایک تکنیکی ماہرین کمیٹی کی تجویز کی سفارش کی ہے۔وزارت نے ان سفارشات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضیعف العمر اور مختلف اہلیت رکھنے والے شہریوں کے لئے این ایچ سی وی سی کمیونٹی کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ ، جس کے تحت کووڈ ویکسی نیشن مراکز گھروں کے قریب کے کھولے جائیں گے‘‘۔ حکام نے مزید کہا کہ ان سفارشات کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے گھر کے قریب ہی ویکسیی نیشن کو یقینی بنانا ہے۔ جو کسی نہ کسی دور دراز مراکز کو نہیں جاسکتے ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ یہ سفارشات تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جائیں گی اور کمیونٹی کے قریب ٹیکہ جات کی خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔ ‘‘