سینئر ترک سیاستداں دینز بائیکال کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین کمال کلچ دار اولو نے انطالیہ سے ممبر اسمبلی دینز بائیکال کے انتقال کی اطلاع دی۔ ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے سابق چیئر مین دینز بائیکال وفات پا گئے۔ پارٹی کے موجودہ چیئرمین کمال کلچ دار اولو نے انطالیہ سے ممبر اسمبلی دینز بائیکال کے انتقال کی اطلاع دی۔ کلچ دار اولو نے سماجی رابطون کے پیج پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے چیئرمین جنرل ، ترکیہ اور ہماری ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ہر دلعزیز، انطالیہ سے ممبر اسمبلی، ہمارے با احترام بزرگ دینیز بائیکال وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے جدوجہد سے بھری زندگی کی داستان ہمارے لیے ورثے میں چھوڑی ہے۔میں پوری قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی سماجی رابطوں کے ویب پیج پر اپنی پوسٹ میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی ہے ترک سیاست میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے ، تجربہ کار سیاستدان اور سرکاری شخصیت ، سی ایچ پی کے سابق چیئرمین محترم دینز بائیکال کی وفات پر میں ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں ، ان کے لواحقین، تمام تر چاہنے والوں اور سی ایچ پی کے کارکنان سے تعزیت کرتا ہوں۔ مرحوم دینز بائیکال نے 1973 تا 1980 ، 1987 تا 199 کے عرصہ میں ممبر اسمبلی کے فرائض ادا کیے تھے۔