حیدرآباد ۔28اکٹوبر ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے سینئر جرنلسٹ سی راگھو چاری کے آج یہاں دیہانت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ راگھو چاری سنجیدہ صحافی اور بااقدار شخص تھے ۔ صدر بی جے پی کے لکشمن ، ٹی ڈی پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ایل رمنا ، سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی ، صدر ٹی جے ایس ایم کودنڈارام نے بھی 80سالہ راگھو چاری کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وہ 1972ء سے زائد از 30سال تلگو روزنامہ ’’ وشال آندھرا ‘‘ کے ایڈیٹر رہے تھے ۔