گلبرگہ 10جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : پونا میں قایم کردہ تنظیم ارتھا کرانتی جیون ابھیان کے قومی کنوینرمسٹر وجئے دیشمکھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہملک کے تمام سینئیر شہریوں کو ماہابہ دس ہزار روپیوں کی مالی امداد فراہم کی جائے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان شہریوں کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے یہ مالی امداد فراہم کی جائے ۔ گلبرگہ میں ڈاکٹر پی ایس شنکر پرتسٹھان اور کے کے سی سی آئی کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں 14تا 15کروڑ شہریان 60 سال کی عمر سے آگے نکل چکے ہیں ۔ ان میں سے 3تا 4کروڑ سینییر شہریان وظیفہ یاب ہیں ۔ اس طرح مابقی 12کروڑ ملک کے دیگر سینئیر شہریان کو ماہانہ 10ہزار روپیوں کی مالی امداد دی جاسکتی ہے ۔ یہ رقم حکومت کے پاس جمع شدو ٹیاکسوں میں سے دی جاسکتی ہے ۔مذکورہ بالا تقریب میں کے کے سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری منجو ناتھ جیورگی ، سری کانت لاہوٹی ڈاکٹر ویر بھدرپا ، اتم بجاج ، منی لال شاہا ، نریندر بڈشیشی و دیگر شریک تھے ۔
ای وی ایم گودام، ڈسٹرکٹ کلکٹر نے معائنہ کیا
کریم نگر /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے بدھ کو کریم نگر کلکٹریٹ کے قریب ای وی ایم گودام کا معائنہ کیا۔ گودام میں محفوظ ای وی ایم کی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی موجودگی میں نگرانی کی گئی۔ عہدیداروں سے ای وی ایم سے متعلق تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا۔ عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ وقتاً فوقتاً خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ای وی ایم محفوظ ہیں۔۔
شہر گلبرگہ میں بلا رکاوٹ پانی کی سربراہی کا مطالبہ
گلبرگہ:/10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سٹی میونسپل کارپوریشن گلبرگہ کے کمشنرکو مسٹر عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کلبرگی نئے ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر گلبرگہ کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی بغیر کسی رکاوٹ کے باقاعدگی کے ساتھ عمل میں لائی جائے۔ انھوںنے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سربراہی اور بور ویلس کے ضمن میں لارسین ایند ٹیوبرو کمپنی کو ذمہ داری نہ دی جائے ۔ اس کے بجائے کرناٹک اربن واٹر سپلائی بورڈ KUWSDBکو یہ ذمہ داری سونپی جائے ۔