سینئر صحافی این ایس پروانہ کا دیہانت

   

چنڈی گڑھ: سینئر صحافی این ایس پروانہ کا ہفتہ کی صبح دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تک پنجاب کیسری میں خدمات انجام دیں اور پھر ایک علاقائی اخبار میں کام کیا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھوان نے مسٹر پروانہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے ایشور سے دعا کی۔ سندھوان نے کہا کہ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسٹر پروانہ نے اجیت کے ساتھ مختلف روزنامہ اخبارات میں اپنی خدمات دیں ہیں۔