سینئر صحافی برکھا دت کے والد کی موت پر سابق وزرائے اعلیٰ کا اظہار رنج

   

سرینگر: سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سینئر صحافی و مصنفہ برکھا دت کے والد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔برکھا دت کے والد ایس پی دت کی منگل کی صبح دہلی کے ہاسپٹل میں کورونا سے موت واقع ہوئی۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے برکھا دت کے والد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘برکھا آپ کو پہنچے صدمے پر میں افسردہ ہوں، اس کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ آپ اور آپ کا باقی خاندان اس وقت کس کرب سے گذر رہا ہوگا۔