سینئر صحافی عارف شیخ کا انتقال

   

اورنگ آباد: سینئر صحافی عارف شیخ ، پیر کی شام 5 بجے کے قریب مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انکے پسماندگان میں، بیوی ، دو بیٹے ، ڈاکٹر مختار اور افتخار شیخ اور ایک بیٹی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ مسجد گنج شہیدن میں ادا کی گئی اور تدفین گنج شہیدن قبرستان میں عمل میں آئی۔ عارف شیخ کو مراٹھی، انگریزی ، اردو اور ہندی صحافت میں 40 سال کا طویل تجربہ تھا۔