سینئر صحافی وکاس دھولیا چل بسے

   

دہرادون۔ 2 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو سینئر صحافی وکاس دھولیا کے اچانک انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں دھامی نے ایشور سے آنجہانی کی روح کے سکون اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی پرارتھنا کی ہے ۔ دھولیا کا آج صبح چھ بجے انتقال ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ وہ روزنامہ جاگرن کے ریاستی بیورو چیف اور اترانچل پریس کلب کے سابق صدر تھے ۔ محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل بنشی دھر تیواری نے بھی دھولیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔