سینئر صحافی کرشنا راؤ کو گورنر اور چیف منسٹر کا خراج

   

حیدرآباد ۔18۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سینئر صحافی سی ایچ وی ایم کرشنا راؤ کے دیہانت پر گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کرشنا راؤ نے متحدہ آندھراپردیش میں تلگو اور انگلش صحافت میں نمایاں خدمات انجام دی۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ کرشنا راؤ کا دیہانت صحافت کیلئے عظیم نقصان ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے پیام میں کہا کہ ترقی پذیر خیالات کے حامل کرشنا راؤ کی تحریریں ، تجزیہ اور ٹی وی مباحث گہری بصیرت پر مبنی ہوا کرتے تھے اور عوام کے مفاد میں ہمیشہ اظہار خیال کرتے رہے۔ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ کرشنا راؤ نے ایمانداری کے ساتھ صحافتی خدمات انجام دی۔