عنقریب بی آر ایس میں شمولیت یقینی
حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس سے استعفیٰ کے بعد سینئر لیڈر ٹی جیون ریڈی کی بی آر ایس میں شمولیت کی راہ ہموار ہوچکی ہے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کل 9 اپریل کو جگتیال پہنچ کر جیون ریڈی سے ملاقات کریں گے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی رسمی طور پر دعوت دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی آر نے آج فون پر جیون ریڈی سے تفصیلی بات چیت کی اور شمولیت کیلئے رضامندی کے بعد کے ٹی آر نے جگتیال پہنچ کر ملاقات کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ جگتیال کے رکن اسمبلی سنجے کمار کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے جیون ریڈی ناراض ہیں۔ مجالس مقامی کے انتخابات میں جیون ریڈی کے سفارش کردہ ناموں کو پارٹی نے مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ دنوں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس کے بعد جیون ریڈی نے کانگریس سے استعفیٰ پیش کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حامیوں کے مشورہ پر انہوں نے بی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔1/K