سینئر لیڈر سمترا مہاجن انتخاب نہیں لڑیں گی

   

نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی جانب سے انہیں ٹکٹ دئے جانے میں پس و پیش کو دیکھتے ہوئے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے جو اندور سے آٹھ مرتبہ کی ایم پی ہیں آج اعلان کیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو اس حلقہ سے اپنا امیدوار منتخب کرنے میں مسائل سے آزاد کردیا ہے ۔ سمترا مہاجن نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کی 75 سال عمر کو دیکھتے ہوئے پارٹی اندور سے کسی اور کو نامزد کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان قیاس آرائیوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خود ہی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پارٹی یہاں سے کسی کو بھی نامزد کرنے میں آزاد ہے ۔ سمترا مہاجن نے تاہم کہا کہ وہ پارٹی کیلئے کام کرتی رہیں گی اور انتخابی مہم میں بھی پارٹکی امیدواروں کے ساتھ شامل رہیں گی ۔