سینئر ماؤسٹ لیڈر کی دیگر ارکان کے ساتھ خود سپردگی

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ما ؤسٹ سینئر لیڈر اور پولیٹ بیورو رکن ملوجولا وینو گوپال عرف سونو نے 60 کیڈروں اور ہتھیاروں کے ساتھ پولیس کے سا منے خودسپردگی اختیارکی ہے ۔ دندا کارینا اسپیشل زونل کمیٹی کے سربراہ اور سی پی آئی ماؤسٹ کی سکریٹری کمیٹی کے رکن وینو گوپال نے حال ہی میں عارضی طور پر مسلح جدوجہد ترک کرنے کا مطالبہ کیا اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ آنجہانی ماؤسٹ لیڈر ملو جولا کوٹیشور راؤ کے بھائی ہیں۔ ش