سینئر نیشنل روئنگ چمپئن شپ کا 2 ڈسمبر کو آغاز

   

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) سینئر نیشنل روئنگ چمپئن شپ 2019ء جوکہ ایونٹ کا 38 واں ایڈیشن ہوگا۔ جس کا آغاز تلنگانہ روئنگ اسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد میں 2 ڈسمبر کو ہوگا جو کہ 7 ڈسمبر تک جاری رہے گا۔ تلنگانہ روئنگ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں ہندوستان کی 27 ریاستوں سے 500 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ روئنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر راج لکشمی سنگھ دیو نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایونٹ میں 200 خاتون کھلاڑیوں کی شرکت بھی ہورہی ہے جس میں ریاست تلنگانہ سے 7 خواتین موجود ہیں۔ ایونٹ کا افتتاح ریاستی وزیراسپورٹس وی سرینواس گوڑ کریں گے۔ اس موقع پر محمد علی بیگ بھی موجود رہیں گے۔

مرلی کو گورنر کے عہدے کی پیشکش
کولمبو۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مرلی دھرن نیاکیریئر شروع کرنے جارہے ہیں لیکن اس کا کہیں بھی کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، ان کو سری لنکا کے شمالی صوبے کا گورنر بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔ صدر گوتابھایا راجا پاکسا نے انہیں ذاتی طور پر عہدہ قبول کرنے کیلئے کہا ہے۔
معین خان پی ایس ایل میں شرکت کے خواہاں
لندن۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹرمعین علی پی ایس ایل 5 میں شرکت کے خواہاں ہیں۔ معین علی نے کہا ہے کہ ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں شرکت کروں اگر کسی فرنچائز نے منتخب کیا تو اپنی صلاحیتوںکا بھرپور اظہارکروں گا۔