سرکل انسپکٹر داسری بھومیا کے بیان سے ہلچل
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) کریم نگر کے سرکل انسپکٹر داسری بھومیا نے اپنے ایک بیان سے ہلچل مچادی ہے۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ سینئر پولیس عہدیداروں کی بیویاں سرکاری گاڑیاں استعمال کررہی ہیں۔ اس طرح سرکاری فنڈس ضائع ہورہے ہیں۔ بھومیا نے ریٹائرڈ پولیس عہدیداروں کو گن من کی فراہمی پر تنقید کی اور کہاکہ ریٹائرڈ عہدیداروں کو ماؤسٹوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حالیہ عرصہ میں ماؤسٹوں کے ہاتھوں کسی عہدیدار کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ بھومیا نے الزام لگایا کہ انھیں چیف منسٹر آفس میں کام کرنے والے ایک ریٹائرڈ عہدیدار سے خطرہ لاحق ہے۔