سینئر کانگریسی قائد احمد پٹیل کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: سینئر کانگریسی قائد احمد پٹیل کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ احمد پٹیل نے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ وہ نئی دہلی میں اپنی قیامگاہ پر آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے ان تمام افراد سے جو ان سے ربط میں رہے، خواہش کی کہ خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھے۔ کئی کانگریس قائدین بشمول ابھیشک سنگھوی اور ترون گوگوئی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور پراہلاد پٹیل بھی کورونا سے متاثر ہوئے ۔