سینئر کانگریس قائد منیر احمد پارٹی سے مستعفی

   

کیرامیری 22مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کیرامیری منڈل کے سینیر کانگریسی قائد و ضلع آصف آباد کے ڈسٹرکٹ ایکزیکیوٹیو ممبر منیر احمد نے ان کو کانگریس پارٹی کے ضلعی کمیٹی میں امید کردہ عہدہ نا ملنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تفصیلات کے بموجب منیر احمد نے ایک پریس نوٹ جاری جاری کرتے ہوے کہاکہ وہ تقریبا 27 سال سے کانگریس پارٹی کے لیے کام کررہے ہیں اور سابق میں کیرامیری منڈل کانگریس پارٹی پریسیڈنٹ کی حیثیت سے اور آصف آباد مارکیٹ کمیٹی چیرمین کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ڈسٹرکٹ میناریٹی سیل پریسیڈنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انحام دے چکے ہیں لیکن حال ہی میں ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے نئی ضلعی و منڈل سطح کے کمیٹیوں کا انتخاب عمل میں آچکا جس میں منیر احمد نے ضلع آصف آباد کانگریس کمیٹی کے نائب صدر کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی تھی لیکن ان کو صرف ضلع کمیٹی میں ایکزیکیوٹیو ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جس پر وہ اظہار ناراضگی کرتے ہوے اپنے عہدہ سے استعفی دینے کا اعلان کیا اور اپنا استعفی نامہ TPCC پریسیڈبٹ مہیش کمار گوڑ کو روانہ کرنے کی اطلاع دی ۔