سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر

   

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع خود غلام نبی آزاد نے آج اپنے ٹویٹر ہینڈل پردیتے ہوئے لکھا کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہوں، میں نے خود گھر میں کورنٹائن کر لیا ہے۔ دریں اثناء ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں انفیکشن میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ملک میں منگل کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 9,923 تازہ کیسز اور 17 اموات کورونا کی وجہ سے ریکارڈ کی گئیں۔ہندوستان میں پیر کو 12,781 نئے کوویڈ کیسز اور 18 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98.61 فیصد کی شرح سے 7,293 کیسز کی اطلاع ملی ہے۔