سینئر کمپیوٹر آپریٹر ’سیاست‘ سید پیر پاشاہ حسینی کی دختر کی شادی

   

حیدرآباد۔16 ۔اکتوبر (راست) جناب سید پیر پاشاہ حسینی سینئر کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد کی دختر کی شادی محمد واصف علی بی ٹیک (کے ایس اے) ولد الحاج محمد خیرالدین مرحوم کے ساتھ جمعرات 14 اکتوبر کو او ایس پیالس فنکشن ہال ، چندرائن گٹہ میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ تقریب میں رشتہ داروں ، دوست احباب، صحافیوں و دیگر کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ عروسہ کے والد، برادران و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔