٭ کولکتہ : نامور سی پی آئی قائد اور سابق لوک سبھا رکن پارلیمنٹ گرداس داس گپتا جمعرات کے دن 83 سال کی عمر میں اپنے مکان واقع کولکتہ میں انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ کئی مہینوں سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلاء تھے۔ سی پی آئی سکریٹری مغربی بنگال سوپن بنرجی نے اس کی اطلاع دی۔ ورثا میں ان کی بیوی اور بیٹی ہیں۔