نیاکل /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئیر اقلیتی قائد ٹی آر ایس پارٹی جناب سید محی الدین کی جانب سے موسم گرما کے پیش نظر احاطہ عیدگاہ دیگر علاقوں میں آبی بحران پر قابو پانے کیلئے ذاتی مصارف 6 لاکھ روپیوں کی لاگتی پینے کے پانی بورویلس کی تنصیب عمل میں آئی ۔ سید محی الدین سینئیر اقلیتی قائد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق عوامی راحت پہونچانا ان کی زندگی کا اولین مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید محلہ جات میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد مرتضی ٹی آر ایس قائد سید محی الدین محمد اکبر درگاہی سابق معاون رکن بلدیہ محمد علی علیم کے علاوہ دیگر موجود تھی ۔ عوام نے آبی مسائل کی یکسوئی پر سید محی الدین سے اظہار تشکر کیا ۔