تانڈور /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی کرٹک جرنلسٹ فیڈریشن DJF کا چوٹھا سالانہ اجلاس 6 فروری امیرپیٹ یوسف گوڑہ محمود گارڈن میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ضلع وقارآباد کے سینئیر صحیفہ نگار محمد صابر حسین افسر تانڈور کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اور مومنٹو دیا گیا ۔ ان کی جملہ 50 سالہ صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ کرشنا ریڈی صدر فیڈریشن محمد یوسف الدین قادری ، محمد نصیرالدین قادری ، سید عارف ، محمد سراج چیوڑلہ نے مبارک باد دی ۔ ڈاکٹر سید انورالدین ، ڈاکٹر جواہر لال بشیر اور دوسروں نے بھی مبارکباد دی ۔