سیندھی کی غیر قانونی فروخت پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے برائے درگم علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور سیندھی کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 50 سالہ شانتی ستیہ نارائنا گوڑ کو گرفتار کرلیا جو سیندھی کے پیاکٹس کو غیر قانونی طور پر تیار کرتے ہوئے فروخت کر رہا تھا ۔ اس کارروائی میں ایک اور شخص ایم رمیش گوڑ فرار بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 400 روپئے نقد رقم 40 پیاکٹس ایک سیل فون کل 800 روپئے کی اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے رائے درگم پولیس کے حوالے کردیا ۔