سیندھی کے شوق میں پہونچے 20 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

   

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ پولیس نے سیندھی کے شوقین 20 افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب بنڈہ راوی رلہ گنڈی چیرو مواضعات پہونچے تھے ۔ پولیس کے مطابق یہ افراد حیدرآباد اور دیگر مقامات سے آئے تھے ۔ جو صرف سیندھی نوش کرنا چاہتے تھے ۔ اس دوران لاک ڈاؤن کی نگرانی میں چوکس پولیس عبداللہ پور میٹ نے انہیں گرفتار کرلیا اور پولیس نے جن گاڑیوں پر یہ افراد پہونچے تھے ان گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ ساتھ ہی پولیس نے ان کی گرفتاری کے بعد دیگر افراد کو جو اس طرح کی خواہش رکھتے ہیں انہیں پابند کردیا کہ وہ اپنی حرکت سے باز آجائںے دیگر صورت میں پولیس کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ دوسری کارروائی میں عبداللہ پور میٹ پولیس نے مختلف کرانہ دوکانوں کو تلاش کرتے ہوئے 4 افراد وجئے کمار ، جلگم پربھاکر ، سوراپلی ویریشم اور جلگم انجیلو کو گرفتار کرلیا ۔ جو ممنوعہ گٹکھے اور دیگر تمباکو اشیاء فروخت کر رہے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔