ممبئی : برطانیہ میں شرح سود میں ایک اور اضافے کے امکان پر عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی آج نئی بلندیوں کو چھو گئے ۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 339.60 پوائنٹس بڑھ کر 65,785.64 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 92.25 پوائنٹس بڑھ کر 19,497.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست خریدار رہی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.79 فیصد بڑھ کر 29,222.22 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.67 فیصد بڑھ کر 33,224.09 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3596 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔