نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج اور دوارکا علاقہ کے سینٹ تھامس ک سکول کو بم دھماکے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ پولس کے مطابق دوارکا علاقے میں دہلی یونیورسٹی کے سینٹ تھامس اسکول اور دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج کو منگل کے روز ای -میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ دھمکی آمیز ای- میل موصول ہونے کے بعد احتیاط کے طور پر اسکول اور کالج کو خالی کرا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسنفر ڈاگ کے دستے نے موقع پر پہنچ کر احاطے کی چھان بین کی، تاہم فی الحال پولس کو اسکول یا کالج میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے ۔