حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (پریس نوٹ) سینٹ جوزفس ڈگری کالج فار ویمنس، عطاپور حیدرآباد کے ’’گریجویشن ڈے 2023ء‘‘ تقریب جو ڈگری طالبات کیلئے ہے منعقد ہوئی۔ مختلف اسٹریمس (شعبوں) کی طالبات کو ڈگری کانوکیشن کی تقسیم عمل میں آئی۔ SGPA 9.27/10 رومانہ اقبال گولڈ میڈلسٹ کالج کی ٹاپر ہیں۔ عائشہ عظیم الدین SGPA 9.07/10، آرزو حبیب سمنانی SGPA 8.76/10، رشیکا کپور SGPA 8.52/10، سوزین مہک SGPA 8.52/10، ثانیہ جلال SGPA 8.5/10، سیدہ کونین فاطمہ SGPA 8.28/10 مزید کئی طالبات شامل ہیں۔ جناب محمد سراج الدین سکریٹری و کرسپانڈنٹ سینٹ جوزفس ڈگری و جونیر کالج، سینٹ پالس ڈگری کالجس نے طلبہ کی ستائش کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ مس یوسف النساء خانم، کالج ہیڈ ڈگری کالج نے تقریر کی اور طالبات کی ہمت افزائی کی۔ مس سری دیوی، پرنسپل سینٹ جوزف جونیر اینڈ ڈگری اینڈ پی جی کالج اور دیگر ممتاز شخصیات بحیثیت مہمانان خصوصی شریک تھے۔