سینٹ کٹس نے پہلی مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا

   

سینٹ کٹس۔ڈیون بریوو کی قیادت والی ٹیم سینٹ کٹس اینڈ پیٹریٹس فائنل میں سینٹ لوسیا کو تین وکٹ سے شکست دے کر کیریبین پریمیر لیگ2021 کی نئی چمپئن بن گئی۔سینٹ لوسیا کنگس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کنگس نے رہکیم کارنوال ، کیموپال اور روسٹن چیزکی اننگز کی بدولت مقررہ20 اوورمیں سات وکٹ پر159 رنز کا اسکور بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سینٹ کٹس کی ٹیم نے آخری گیند پر جیت درج کی اور پہلی مرتبہ سی پی ایل خطاب اپنے نام کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریس کو جیت کے لئے آخری تین اوورز میں31 رن درکار تھے ۔ ڈومنک ڈریکس اور فیبین ایلن نے 18ویں اوور میں دس رنز بنائے اور ٹیم کو12 گیندوں میں21 رنز کی ضرورت تھی۔ وہاب ریاض نے19 ویں اوور میں11 رن دیئے لیکن اس اوور کی پہلی گیند پر ایلن(20) اور پانچویں گیند پر شیلڈن کارٹیل رن آوٹ ہوگئے ۔ آخری تین گیندوں پر ٹیم کو جیت کے لئے7 رنز کی ضرورت تھی۔ کیسرک ولیمس کی گیند پر ڈریکس نے پہلے دو رن لئے پھر چوکا لگاکر اسکوربرابر کیا اور آخری گیند پر ایک رن لے کر ٹیم کو جیت دلاکر پہلی مرتبہ خطاب دلایا۔