سینکڑوں مہاجرین کو اطالوی جزیرے پر آنے کی اجازت

   

روم : بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچائے گئے سینکڑوں مہاجرین کو اٹلی کے جزیرے سیسلی پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چند روز قبل سی واچ تھری نامی امدادی تنظیم نے ان مہاجرین کو بچایاتھا لیکن ان 257 مہاجرین کو یورپ کی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اسی طرح امدادی بحری جہاز ’اوشیئن وائکنگ‘ چلانے والی تنظیم کو بھی 549 مہاجرین سیسلی کے جنوبی مقام پوسیلو پر اتارنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔