سینکڑوں میل پیدل چلنے والے مزدور نے سب کو پیدل کردیا

,

   

سی پی آئی ایم ایل کے کامریڈ محبوب عالم چوتھی مرتبہ ایم ایل اے منتخب
بہار اسمبلی انتخابات

حیدرآباد: بہار اسمبلی انتخابات میں کہا جاتا ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور الیکشن کمیشن این ڈی اے کی مدد نہیں کرتے تو پھر تیجسوی یادو کی زیرقیادت مہا گٹھ بندھن (عظیم اتحاد) کامیاب ہوتا۔ یہ اور بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے واضح کردیا کہ اس نے بہار میں انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور کمیشن نے بناء کسی سیاسی دباؤ کے اپنا فرض نبھایا۔ بہار اسمبلی انتخابات کی خاص بات اس مرتبہ بائیں بازو کی جماعتوں کا شاندار مظاہرہ رہا۔ ان کمیونسٹ جماعتوں نے 16 نشستیں حاصل کیں جس میں سی پی آئی ایم ایل کو ملی 12 نشستیں بھی شامل ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ان اسمبلی انتخابات میں 3558 امیدواروں بشمول 370 خواتین اور ایک زنخا مقابلہ کیا تھا۔ بہرحال جہاں تک کمیونسٹوں کا سوال ہے، اس کے امیدواروں میں بلرام پور حلقہ اسمبلی سے کامریڈ محبوب عالم کی کامیابی نمایاں رہی۔ انہوں نے 1,04,489 ووٹ حاصل کرتے ہوئے وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے امیدوار برون کمار جھاکو 53,597 ووٹوں سے ہرادیا۔وہ چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پیشہ کے لحاظ سے ایک مزدور ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران وہ ان کی بیوی اور بیٹا سینکڑوں میل دور سے پیدل چل کر اپنے گاؤں اور گھر پہنچ کر دم لیا۔ اس طرح ان انتخابات میں کامریڈ محبوب عالم نے جمہوری انداز میں انتقام لیتے ہوئے این سی پی، آر جے کے پی، پی سی پی، جے ڈی ایس، وی آئی پی، این ڈی پی آئی، بی پی آئی ڈی، بی ایم پی، جیسی پارٹیوں کے امیدواروں کو پیدل کردیا۔ محبوب عالم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ ۔ لیننسٹ) کی ریاست بہار میں مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ وہ 2000ء کے برسوئی اوربلرام پور حلقوں کی بہار اسمبلی میں نمائندگی کی ہے۔ 2015ء کے انتخابات میں انہیں کامیابی ملی تھی۔