سینیئر امریکی اور چینی عہدیداروںکے مابین تکرار

   

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور چین کی خارجہ پالیسی کے سینیئر مشیر یانگ جی ایچی نے جمعے کی شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس بات چیت میں ان تمام معاملات پر بحث ہوئی، جن پر ان دونوں بڑی عالمی طاقتوں کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بلنکن نے ہانگ کانگ میں جمہوری اقتدار کو درپیش چیلنجز، سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت پر مبینہ مظالم، تائیوان، تجارت اور کئی دیگر مسائل پر اپنا موقف پیش کیا۔ چینی اہلکار نے امریکہ کو تنبیہ کی کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرے۔