گونڈہ20مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع گوندہ کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کی دوکانوں پر چھاپہ ماری کر کے سینیٹائزر اور ماسک کی کالا بازاری کرنے اور دیگر کئی بے ضابطگیاں پائے جانے پر تین میڈیکل اسٹوروں کے لائسنس معطل کر کے دوکانیں قفل بند کردی گئیں۔میڈیسن انسپکٹر منوشنکر نے بتایا کہ ماسک اور سینیٹائرز کی کالا بازار ی روکنے کے لئے چلائے جارہے مہم کے تحت جمعہ کو اچانک چھاپہ ماری کی۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹائزر، ماسک اور دیگر اشیاء طے داموں سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے شاردا میڈیکل ایجنسی، رائل میڈیکل، نیو پاپولر میڈیکل اسٹور کے لائسنس معطل کر کے ان دوکانوں کی مہربند کردیا ہے ۔