سینیگال میں کشتی الٹنے سے26 افراد جان بحق

   

ڈاکر : سینیگال کے شمال میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی جو کینری جزائر جانے کے لیے نکلی تھی سینٹ لوئس شہر کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 300 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔معلوم ہوا کہ کشتی پر سینیگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ
دہشت گرد ہلاک:ایران
تہران : ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوا جس میں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دو مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔