سین کوارٹر فائنل میں داخل

   

پیرس: ہندوستان کے لکشیا سین نے یہاں فائنل گروپ میچ میں انڈونیشیا کے عالمی نمبر 4 جوناتن کرسٹی پر شاندار سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ اولمپکس کے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ الموڑا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی جوکہ 2021 کی عالمی چمپیئن شپ میں برونز میڈل جیتنے والے ہیں،انہوں نے زبردست کارکردگی اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ آل انگلینڈ اور ایشین چمپیئن کرسٹی کو 21-18 21-12 سے شکست دی جو ایک طرفہ مقابلہ ہوا۔ سین کا پری کوارٹر فائنل میں ہم وطن ایچ ایس پرنائے سے مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
باکسر لولینا پیرس اولمپک کے
کوارٹر میں داخل
پیرس: ٹوکیو اولمپکس میں برونزمیڈل جیتنے والی لولینا بورگوہین (75 کلوگرام) چہارشنبہ کو یہاں ناروے کی سنیوا ہوفسٹڈ پر آسان فتح حاصل کرنے کے بعد پیرس گیمز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ بورگوہین نے مقابلہ میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی اور لگاتار دوسرے اولمپک میڈل کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ عالمی چمپئن نے69 کلوگرام زمرے میں ٹوکیو برونز میڈل جیتا تھا۔