سیول، میکانیکل، الیکٹریکل انجینئرنگ برانچس کو بند نہ کیا جائے : ریونت ریڈی

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے خانگی انجینئرنگ کالجس پر زور دیا کہ بنیادی اہمیت کے انجینئرنگ برانچس، سیول، میکانیکل اور الیکٹریکل کو بند نہ کیا جائے۔ کل یہاں انجینئرنگ کالجس مینجمنٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ کالجس عارضی طور پر ملازمتیں فراہم کرنے والے کورسیس پر توجہ دے رہے ہیں اور ملک کی ترقی کیلئے درکار پروفیشنلس کو تیار کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ ہندوستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اسے سیول انجینئرس کی ضرورت ہے لیکن کئی کالجس سیول انجینئرنگ سیٹس کو سی ایس ای میں تبدیل کررہے ہیں یا اس برانچ ہی کو بند کررہے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ انجینئرنگ کالجس لازمی طور پر سیول، میکانیکل اور الیکٹریکل برانچس کی پیشکش کریں۔